the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


و اے ای میں وزارت داخلہ نے جعلی پاسپورٹ پکڑنے کی جدید ترین مشین بنا لی ۔متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیرداخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زیادالنیہان نے وزارت داخلہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افئیرز کے ایک اہلکار کیجانب سے تیار کردہ جعلی پاسپورٹس کو پکڑنے والی جدید ترین ڈیوائس کا معائنہ کیا ۔

ابوظہبی پولیس ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر انہیں اس نئے آلے سے متعلق بریفنگ دی گئی جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ جدید آلات ملکی سلامتی کو یقینی بنانے ، پولیس آپریشنز کی صلاحیت بڑھانے اور سمندری اڈوں کی استعداد کارکو بہتر بنا کر یو اے ای کے دنیا کے محفوظ ترین ملک بننے کے ویژن کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے ۔یہ اپنی نوعیت کی واحد ڈیوائس ہے جو دنیاکے



کسی بھی ملک کی جانب سے جاری کردہ ہر قسم کے عمومی و الیکٹرونک تحریروں کو پڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

ڈیوائس کے موجد کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی کم قیمت میں تیار ہوا ہے ۔یہ ماحول دوست ہے اور اس میں انتہائی طاقتور مائیکروسکوپس نصب کی گئی ہیں جو مواد کوعام مائیکروسکوپ سے 20گنا زیادہ واضح کر سکتی ہیں ۔کئی ایپلیکیشنز کے ذریعے اسے اس قابل بنا دیا گیا ہے کہ یہ کئی کام کر سکے جن میں فضائی ٹکٹیں ،بارکوڈز اور آئی ڈی کارڈز کی شناخت شامل ہے۔موجد نے مزید بریف کرتے ہوئے بتایا کہ اس مشین کو چلانے کیلئے بجلی کے کنکشن کی ضرورت نہیں پڑتی ۔یہ انتہائی محفوظ ہے تاکہ اس کو چلانے والوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔انہوں نے بتایا کہ نئی ڈیوائس میں ائیر ٹکٹس ،بار کوڈز اور شناختی کارڈ کو چیک کرنے کیلئے سکین کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.